عوام کی خدمت مشن ‘ شکست خوردہ عناصر پراپیگنڈہ کر رہے ہیں ‘ عقیل نجم ہاشمی

عوام کی خدمت مشن ‘ شکست خوردہ عناصر پراپیگنڈہ کر رہے ہیں ‘ عقیل نجم ہاشمی

بہاول پور( بیورورپورٹ )الزامات اور منفی پروپیگنڈہ عوام کی خدمت اور علاقہ کی تعمیروترقی سے نہیں روک سکتے۔ان خیالات کا اظہار میئرمیونسپل کارپوریشن بہاولپورعقیل نجم ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چند شکست خوردہ عناصر میرے کردار پر حملہ کرکے سمجھتے ہیں کہ عوام سے محبت اور اپنائیت کے رشتہ کو کمزور اور علاقہ کی تعمیر وترقی کے عزائم میں رکاوٹ لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

اختیارات کو عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے استعمال کرتا ہوں۔اس حوالہ سے متعدد بار یہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ کہہ چکاہوں کہ اگر کسی کا مسئلہ کے حل میں کوئی رکاوٹ ہے تو میرے دفتر کے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ کچھ کرپٹ عناصر جھوٹے الزامات،تہمتوں اور خودساختہ بیانات سے تعمیراتی کاموں اورعوامی مسائل کے حل کو داغدار کرنے کی سازش کررہے ہیں اور اپنے اس مقصد میں کسی طورکامیاب نہیں ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ بطورمیئراپنے دور میں عوامی فلاح و بہبود کے مثالی اقدامات کئے ہیں۔جس پر کچھ کھسیانی بلیاں کھمبا نوچ رہی ہیں ۔ان کی کوئی بھی مذموم اور بددیانتی پر مبنی سازشیں عوام سے محبت اور اپنائیت کے رشتے کو کمزور کرسکتی ہیں نہ عوام کے مسائل کے حل کے ارادوں کو متزلزل کرسکتی ہیں۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے آج بھی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کھلے ہیں۔اور کوئی عام شہری بھی میرے لئے قابل احترام ہے۔میں عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھانہ رکھنے کے عزم پر آج بھی قائم ہوں اور اس حوالہ سے اقدامات کرتا رہوں گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...