حسن روحانی نے بھی ایرانی رجیم کی ناکامی کا اعتراف کر لیا،امریکی وزیرخارجہ

حسن روحانی نے بھی ایرانی رجیم کی ناکامی کا اعتراف کر لیا،امریکی وزیرخارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی رجیم کے 40 سالہ سفر کی ناکامی کا اعتراف کرنے والوں میں صدر حسن روحانی بھی شامل ہو گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پومپیو کا اشارہ ایرانی صدر حسن روحانی کے اس بیان کی طرف تھا کہ جس میں(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

انہوں نے کہا کہ 1979ء میں قائم ہونے والے ولایت فقیہ کے نظام کے 40 سالہ دور میں ایرانی انقلاب کے مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکے ۔امریکی وزیر خارجہ نے فارسی ٹویٹ میں ایرانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں تک کہ اب آپ کا اپنا صدر حسن روحانی یہ تسلیم کر رہا ہے کہ چالیس سال سے ملک میں مسلط نظام ناکام ہوچکا ہے۔ جیسا ہو رہا ہے اس کی گنجائش نہیں تھی۔ تمہارا حاکم نظام ایرانی قوم کے مفادات پر اپنے نظریات کو فوقیت دیتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے یہ بیان ایرانی انقلاب کے 40 سال پورے ہونے کے موقع پر سامنے آیا ۔ دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر ایرانی انقلاب کے چالیس سال کی تکمیل کے موقع پر تبصرے اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں جن میں ایرانی رجیم کی وجہ سے ایرانی قوم کو درپیش مشکلات، بحران اور ایران کے سرکاری اور قومی وسائل کا بیرون ملک فوجی مہم جوئی پر استعمال کی تفصیلات شامل ہیں۔رواں سال کے دوران امریکا کو توقع ہے کہ ماضی کے برعکس ایران میں حکومت کے خلاف عوام کے احتجاج میں زیادہ شدت آئے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکا اپنے حلیف ممالک کے ساتھ ملک کر ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کی مہم جاری رکھے گا۔