بریگزٹ کے بعد بھی برطانوی شہریوں کی ویزا فری انٹری،معاہدہ طے

بریگزٹ کے بعد بھی برطانوی شہریوں کی ویزا فری انٹری،معاہدہ طے

لندن(این این آئی)بریگزٹ کے بعد بھی برطانوی شہریوں کو یورپی یونین کے ممالک میں ویزے کے بغیر آنے کی اجازت ہو گی۔ برسلز میں یورپی یونین کے ستائیس ممالک کے نمائندوں نے اس حوالے سے ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بریگزٹ کے بعد بھی برطانوی شہریوں کو یورپی یونین کے ممالک میں ویزے کے بغیر آنے کی اجازت ہو گی۔ (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

برسلز میں یورپی یونین کے ستائیس ممالک کے نمائندوں نے اس حوالے سے ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔ کسی برطانوی شہری کو یورپی یونین کے کسی بھی ملک میں پہنچنے پر نوے دن کا ویزہ فراہم کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے کچھ دیر پہلے برطانوی حکومت نے بھی یورپی یونین کے شہریوں کے لیے اسی طرح کی سہولت کا اعلان کیا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...