مختلف واقعات میں بچی سمیت 7 افراد جاں بحق ‘ نوجوان کی خودکشی

مختلف واقعات میں بچی سمیت 7 افراد جاں بحق ‘ نوجوان کی خودکشی

ملتان ‘ ڈیرہ غازیخان ‘ دائرہ دین پناہ ‘ مخدوم رشید ‘ شاہ جمال ‘ وہاڑی( وقائع نگار ‘ نمائندگان پاکستان ) مختلف واقعات میں بچی سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے ملتان سے وقائع نگار کے مطابق وہاڑی روڈ پر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔مقامی پولیس نے بس کو تحویل میں لے لیا۔جبکہ بس ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ہو گیا۔پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے۔ ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق اپنے ہاتھوں سے غلط انجکشن لگانے پر نشئی جاں بحق، پولیس نے ورثاء کی طرف سے کاروائی نہ کرانے پر نعش ورثاء کے حوالے کر دی تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گدائی کو اطلاع ملی کہ مسلم ٹاؤن کے گروانڈ میں ایک نامعلوم شخص کی نعش پڑی ہے ایس ایچ او تھانہ گدائی چوہدری علی محمد نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر ورثاء کی تلاش شروع کی اس دوران شناخت سے معلوم ہوا کہ یہ نعش تونسہ شریف کے رہائشی عامر ولد اعجاز احمد کی ہے ورثاء کے مطابق عامر کافی عرصہ سے نشے کا عادی تھا اور نشے کا غلط انجکشن لگانے سے اس کی موت واقع ہوئی ہے کچھ روز قبل بھی پولیس نے اس نشئی سے کئی لیٹر دیسی شراب و دیگر نشے کی ادویات برآمد کی تھیں پولیس نے ورثاء کی طرف سے کاروائی نہ کرانے پر نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔دریں اثناء پل ڈاٹ سخی سرور روڈ پر دو موٹر سائیکلز میں تصادم، ایک نوجوان جاں بحق، تین زخمی، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیاتفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان پل ڈاٹ سخی سرور روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں چار نوجوان موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مرزا محمد زبیر جاں بحق ہو گیا جبکہ بلاک نمبر 18کے رہائشی دو بھائی پندرہ سال کا محمد علی، 32سال کا جنید اور محمد طارق سر اور بازوں پر چوٹیں لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق تینوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ دائرہ دین پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دائرہ دین پناہ کے رہائشی گزشتہ رات ڈاکٹر محمد عامر علوی جو کہ روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو گئے تھے مقامی افراد نے شدید زخمی ڈاکٹر محمد عامر علوی کو نشتر ہسپتال ملتان پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جسکی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔دوسرے واقع میں سندیلہ چوک کے قریب کھڑی کار میں دو موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث جا ٹکرائے دو افراد شدید زخمی کار کا پچھلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا زخمیوں کو کوٹ ادو ہسپتال میں اہل علاقہ نے پہنچایا پولیس دائرہ دین پناہ نے موقع پر پہنچ کر کار اور موٹر سائیکل اپنے قبضہ میں لے لی کارڈرائیور موقع سے فرار۔مخدوم رشید سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ جھنڈے والا کے قریب ٹریفک حادثہ میں 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا،تفصیل کے مطابق وہاڑی سے آنے والی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا،مرحوم عبدالحادی خان پور مڑل کا رہائشی بتایا جاتا ہے،ملتان سے گھرواپس آرہا تھا کہ راستہ میں تیز رفتار بس نے کچل دیا جس کے نتیجے میں مذکورہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،ریسکیو1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی،بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،مخدوم رشید پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق دل کے دورہ سے ایک شخص جاں بحق،گردن توڑ بخار سے چار سالہ بچی جاں بحق،پیٹر کے پٹہ میں آکر چار سالہ بچہ شدید زخمی ریفر دیگر حادثات میں متعدد زخمی ایک ریفر۔بستی جڑھ کے رہائشی غلام صدیق کو دل کا دورہ پڑا جسے رورل ہیلتھ سنٹر شاہجمال لایا جا رہا تھا کہ راستہ میں جا ں بحق ہو گیا اسی طری شاہجمال کی رہائشی طاہرہ کو تین روز پہلے بخار آیا جسے رورل ہیلتھ سنٹر شاہجمال لایا گیا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نعمان الحق نے اسے چیک کیا تو وہ مر چکی تھی،اڈا دانڑیں کے رہائشی محمد قاسم ولد عبدالخالق کو بازو چلتے پیٹر انجن میں آ گیا اسی طرح راشد ولد غلام قادر حادثہ میں شدید زخمی ہو گیا جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ ریفر کر دیا گیا دیگر حادثات میں اکرم،صادق،آصف اور علی زخمی ہو گئے جنہیں رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال میں طبی امداد دی گئی۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق پولیس تھانہ صدرکے علاقہ 33ڈبلیو بی میں 18سالہ تنویر نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا پولیس نے موقع سے پسٹل اور خول برآمد کرلیا پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر 33ڈبلیو بی کے رہائشی غلام سرور کے بیٹے 18سالہ تنویر نے بیماری سے تنگ آ کر مبینہ طور پر پسٹل کا فائر کر کے خوکشی کر لی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور پسٹل اور خول قبضہ میں لے لیا گیا. ورثاء کی طرف سے قانونی کاروائی نہ کروانے کیلئے تحریری درخواست ملنے پر پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کردی جسے نماز جنازہ کے بعد بستی حامد واہ میں دفن کردیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...