رشوت وصولی ‘ سب انسپکٹر کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

رشوت وصولی ‘ سب انسپکٹر کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی )سپشل جج اینٹی کرپشن ملتان نے رنگے ہاتھوں رشوت لیتے گرفتار ہونے والے تھانہ کینٹ کے سب انسپکٹر کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کرنے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی کرپشن کے مطابق حمیدہ بی بی کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالروف کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے ملزم سب انسپکٹر سلیم کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے گرفتار کر کے 20 ہزار روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا ہے۔ جس پر فاضل عدالت نے مذکورہ ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔