اسلامیہ کالج یونیورسٹی کاطلباء تنظیموں کیخلاف شوکاز نوٹس قابل مذمت ،فیصل کنڈی

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کاطلباء تنظیموں کیخلاف شوکاز نوٹس قابل مذمت ،فیصل ...

پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پا رٹی خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں کے خلاف جاری کردہ شوکاز نوٹس کی مزمت کرتے ہو ئے کہا کہ اس طرح اقدامات سے طلبہ کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جاری ہے انہو ں نے بتایا کہ اگر تعلیمی ادارو ں میں طلبہ اپنے حقوق کیلئے آواز نہ اٹھائیں تو یونیورسٹی کے اندر کرپشن اور بدعنوانی عروج پر پہنچ جائے گی ملک کے اکثر لیڈاران طلبہ تنظیموں سے تربیت حاصل کرکے نکلے ہیں تعلیمی اداروں کے اندر سیاسی تنظیمیں طلباء میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ سیاسی شعور بھی پیدا کرتی ہے انہو ں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی طلبہ تنظیمو ں کے ساتھ کھڑی ہے ان کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے اور ان کے حقوق کے لیے ہمیشہ جنگ لڑتے رہیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...