شیر گڑھ میں ٹریفک حادثہ ،دو دکاندار جاں بحق

شیر گڑھ میں ٹریفک حادثہ ،دو دکاندار جاں بحق

شیرگڑھ (نامہ نگار) ہاتھیان گل بہار کالونی کے مقام لوندخوڑ روڈ پر اینٹوں سے بھرے ڈمپر کے نیچے آنے سے دو دکاندار جاں بحق ہوگئے ڈمپر الٹ گئی تودونوں دکاندار ڈمپر کے نیچے آگئے ایک ہسپتال منتقل جس نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دوسرا موقع پر جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق لوندخوڑ کی طرف سے شیرگڑھ لوندخوڑ روڈ پر اینٹوں سے بھرے ڈمپرنمبر0241سوات جوشیرگڑھ آرہاتھا کہ گل بہار کالونی ہاتھیان کے قریب سوئی گیس کی کھدائی کے اس مٹی میں پھسل گیا جو حالیہ بارش کے باعث کیچڑ میں تبدیل ہوگئی تھی جس سے ڈمپر الٹ گیا اسی دوران روڈ کے کنارے اپنے دکانوں کے سامنے چارپائی میں بیٹھے کریانہ کے دکاندار گلیم شاہ ولد نامعلوم سکنہ گل بہار ہاتھیان اور مرغ فروش آمان اللہ ولد شہزادہ سکنہ غنو شاہ ڈمپر میں لوڈ اینٹوں تلے آگئے جس سے ایک موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے خالق حقیقی سے جا ملے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...