اعجاز الحق نے مخالف امیدوار کی کامیابی ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

اعجاز الحق نے مخالف امیدوار کی کامیابی ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے اپنے مخالف امیدوار کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔اعجاز الحق کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے مدمقابل امیدوار ایم این اے نور الحسن تنویر اقامہ رکھتے ہیں، نور الحسن تنویر نے یو اے ای کے اکاؤنٹس نامزدگی فارم میں ظاہر نہیں کیے، نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے نور الحسن کے اقامہ کی مدت ختم نہیں ہوئی تھی، عدالت معلومات درست نہ دینے اور اقامہ رکھنے پرنور الحسن تنویر کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دے، ۔نور الحسن تنویر این اے 169 بہاولنگر سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے منتخب ہوئے ہیں .الیکشن کمیشن، سیکرٹری قومی اسمبلی، سپیکر قومی اسمبلی اور نور الحسن تنویر درخواست میں فریق ہیں ۔

اعجاز الحق

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...