اہل سنت والجماعت کے رہنماء مفتی عمران کی گرفتاری بلا جواز ہے،حضرت عمر

اہل سنت والجماعت کے رہنماء مفتی عمران کی گرفتاری بلا جواز ہے،حضرت عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ)اہل سنت والجماعت کے رہنماء مفتی عمران کی گرفتاری بلا جواز ہے ۔ اہل السنت والجماعت نے ہمیشہ انتظامیہ اور فورسزز کیساتھ تعاون کیا ہے ۔ کوئی جرم ہے تو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار اہل سنے والجماعت کے رہنماوں مولانا حضرت عمر ،غفران اللہ اور دیگر نے جمعہ کے روز پختہ مسجد ہنگو میں منعقدہ ایک گرینڈ جر گہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر چیر مین سنی سپریم کو نسل مولانا عبدالستار ، مو لانا عطا ء اللہ ،حاجی ملتان اکبر ،عزت شاہ ،شاہ حسین خان ایڈوکیٹ اور دیگر مشران مو جود تھے ۔ ضلعی جنرل سیکٹری غفران اللہ ،مو لانا حضر ت عمر نے کہاکہ اہل السنت والجماعت کے ضلعی رہنما مفتی عمران کو گزشتہ دنوں اور کزئی ڈسٹرکٹ جاتے ہو ئے بلا جواز گرفتار کیا گیا ہے ۔ جو کہ قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی جرم ہو تو قانونی تقاضوں کے مطا بق عدالت کے سامنے پیش کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اہل السنت والجماعت نے ہمیشہ پر امن طورپر انتظامیہ اور فورسز کیساتھ ساتھ تعاون کیا ہے ۔ مگر بلا جواز گرفتاریاں کسی صورت بر داشت نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کل تک مفتی عمران کو رہا نہیں کیا گیا تو مشران کی ر پر ستی میں آئندہ کا لا ئحہ عمل مر تب کریں گے ۔ دریں اثنا ء چیر مین سنی سپریم کو نسل مولانا عبدالستار کی سر پر ستی میں اور کزئی انتظامیہ کیساتھ مزکرات کیلئے علماء کرام پر مستمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ۔