بٹ خیلہ ،فروری میں 14 روز کیلئے بجلی بند رہے گی

بٹ خیلہ ،فروری میں 14 روز کیلئے بجلی بند رہے گی

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ ) محکمہ واپڈانے ماہ فروری میں چودہ دن بجلی بندکرنے کانوٹیفیکشن جاری کردیاعوام میں شدیدغم وغصے کی لہردوڑگئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تحریک انصاف کے حکومت ہونے کے باوجود محکمہ واپڈاکے بے لگام حکام تاحال بے لگام ہے ہرماہ وہ بجلی کے فرمٹ کے نام پرچودہ چودہ دن بجلی بند کرنامعمول بن چکاہے ماہ فروری میں بھی چودہ دن بجلی بندکرنے کانوٹیفیکشن جاری کردیا جس کی وجہ سے عوام میں شدیدغم وغصے کی لہردوڑگئی ہے کیونکہ بجلی بندہونے کی وجہ سے بجلی سے چلنے والے تمام کاروبارٹھپ ہوکررہ چکاہے اورہزاروں کے تعدادمیں نوجوان بھی بے روزگارہوجائیں گے ۔علاقے کے صارفین نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ تین بجلی گھروں کے سرزمین مالاکنڈمیں ہرماہ بجلی کے فرمٹ کاسلسلہ ختم کرکے یہاں کے عوام کواحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...