پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے ،محمد وزیر صافی
پشاور (سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ضلع مہمند کے جوائنٹ سیکر ٹری محمد وزیر صافی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑ ی جمہور ی جما عت بن چکی ہے جس میں ہر فیصلہ میر ٹ اور مشاورت کی بنیاد پر کی جا تی ہے جس میں لیڈر اور ورکر ز ایک ہی نظر سے د یکھا جا تا ہے اور ہر کسی اپنے حق کیلئے آواز اٹھا تے ہیں پی ٹی آ ئی نے ملک کی نوجوانوں میں شعور بیدارکیا قبائلی اضلاع کے عوام کو ایک خود مختاربنا کر ان پر مسلط کالے قانون کے ساتھ ساتھ د یگر فر سودہ قوانین بھی ختم کر دیا اب قبائلی عوام بھی اپنے حق کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کے بجا ئے ہا ئی کورٹ اور سپر یم کو رٹ کا دروازہ کٹھکھٹاتے ہیں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ حکو مت نے صوبہ خیبر پختونخوا کی عوام کے بنیا دی مسا ئل حل کر نے لئے اسمبلی سے جو قوانین اور بل پا س کروائے اس کی مثا ل تا ریخ میں نہیں ملتی جبکہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جو ملک کو اند ھیروں سے نکا ل کر کامیا بی کی طرف گامزن کر نے کی بھی بھر پور صلا حیت رکھتے ہے ۔انہوں نے کہاکہ مہمند قوم نوابزام اور خان ازم سے آزاد ہو گئے اور پی ٹی آ ئی میں شمولیت اختیا ر کی اب بھی ضلعی کی عوام کی نظر ے پی ٹی آ ئی پر ہے آ ئندہ صو با ئی اسمبلی کی انتخابات میں عوام ایک با ر پھر پی ٹی آ ئی کی قیادت پر اعتماد کر کے کامیاب کر ینگے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع بھر سے سیاسی مداریوں کی بستر گول کر کے ان کے دروازے تک محدود کر ینگے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آ ئی قبا ئلی اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کر ینگے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر کے ان کی محر ومیوں کو ہمیشہ کیلئے ختم کر ینگے۔ پچھلی حکو متوں نے قبا ئلی علا قہ جا ت کو صرف اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا تھا جبکہ تبدیلی کی دعویدار پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت کے چیئر مین اور وزیر اعظم پاکستا ن عمران خا ن ملک سے کرپشن فری کا جو نعرہ لگا یا ہے اس نعرے پر پوری مہمند قوم عمران خان کے شا نہ بشا نہ کھڑی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پی کے 104سے الیکشن لڑؤنگا اور کامیاب ہو کر اپنے حلقے کی عوام کی بے لوث خد مت اور محرومیوں، مسائل کو حل کر نے کی بھر پور کو شش کرونگا کیو نکہ پچھلی حکومتوں نے ضلع مہمند قوم کے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلو ک رواں رکھنے کے ساتھ سا تھ نوجوا نوں کے بہتر مستقبل اور تر قی کے لیئے کو ئی خا طر خواں اعلانات اور کا م نہیں کئے جس سے وہا ں کے نوجوان ملک کے دوسرے علا قوں کے نوجوانوں سے پیچھے رہ گئے ہیں جو کہ سر اسر نا انصا فی تھی انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ عمرا ن خا ن کی کاوشوں سے ہی فاٹا کا انضمام ممکن ہو سکا ہے تعلیمی امیر جنسی ،صحت ،پانی، بجلی اور عوام کو سستہ ریلیف فراہم کر ینگے عمران خا ن قبائلی عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائینگے۔