باجوڑ میں پولیو وائرس نے پنجے گاڑ دیئے ،2 لڑکوں میں تصدیق
باجوڑ ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ میں پولیو وائرس نے پنجے گاڑ دیئے۔سال نو یں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق۔باجوڑ میں رواں سال میں پہلے بچے جاوید ولد رحمان اللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سرجن باجوڑ ڈاکٹر قدیر خان صافی کا کہنا ہے کہ بچے کی عمر 11 ماہ ہیں اور تحصیل خار عنایت قلعہ کا باشندہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ بچے کا ریکارڈ جب چیک کیا گیا تو سات ڈوز پولیو کمپین میں اس کو قطرے پلائے گئے ہیں جبکہ بچے کا یونٹ بھی کملیٹ ہوچکا ہے یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں بھی باجوڑ کے مختلف تحصیلوں میں چھ بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی تھی۔جس کے بعد وزیر اعظم کے مشیر برائے پولیو بابر بن عطاء نے باجوڑ کا ہنگامی دورہ کیا تھا اور غفلت برتنے پر سات پولیو اہلکارو کو معطل کیا تھا جن میں محکمہ صحت کے تین جبکہ بین الاقومی ادارے ڈبلیو، ایچ، او کے چار ملازم برطرف کئے گئے تھے۔