پی پی چیئرمین کا لیاری کو پارٹی کا گڑھ بنانے کیلئے جیالوں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ
کراچی (این این آئی)چیئرمین پی پی بلاول زرداری نے ایک مرتبہ پھر لیاری کو جیالوں کا گڑھ بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا ہے کہ لیاری کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ لیاری کے نوجوانوں کو ملازمتیں بھی فراہم کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اگر ضرورت پڑے تو لیاری کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی پیکیج تیار کیا جائے جس کاوہ خود اعلان کریں گے۔
بلاول /فیصلہ