پاکستانی پاسپورٹ پر ملکی شہری کو اسرائیل جانے کی اجازت دی گئی ، مشتاق احمد خان

پاکستانی پاسپورٹ پر ملکی شہری کو اسرائیل جانے کی اجازت دی گئی ، مشتاق احمد ...

شبقدر (نمائندہ خصوصی )موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے عوام تنگ آچکے،کمر توڑ مہنگائی کے باعث پہلے سے پریشان حال عوام کی مشکلات میں مذید اضافہ ہو گیا ،ہمسایہ ممالک میں فریضہ حج کے اخراجات پاکستان سے بہت کم جبکہ حکومت نے حج اخراجات میں اضافہ کر کے ظلم کیا جماعت اسلامی حج اخراجات میں اضافے کا حکومتی اعلان مسترد کرتی ہے موجودہ حکومت دینی شعائر کو نقصان پہنچا رہی ہے ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں پاکستانی پاسپورٹ پر پاکستانی شہری کو اسرائیل جانے کی اجازت دی گئی حکومت اسمبلی فلور پر وضاحت کرے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور نا کام حکومت ہے ملک میں کہیں بھی دینی شعائر کو تحفظ نہیں دینی مدارس کا نیکٹا کیساتھ رجسٹریشن کی کوئی ضرورت نہیں د ینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جبکہ نیکٹا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بنایا گیا مہنگائی اور کرپشن کے خاتمے میں حکومت ناکام ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے شبقدر کے علاقہ ملوک کورونہ میں حاجی ناصر خان رہنماء جماعت اسلامی کے حجرے میں تربیتی پروگرام سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث غریب عوام کی زندگی عذاب بن گئی گھی چینی دالیں ادویات پٹرول بجلی گیس آٹا اور دیگر اشیائے ضروریہ مہنگا کر نے سے غریب عوام عذاب میں مبتلا ہوگئے پانچ ماہ دو منی بجٹ پیش کرنا حکومت نے اپنی ناکامی خود ثابت کر دی سال میں ایک بجٹ پیش ہوتا ہے احتساب نہیں فراڈ ہو رہا ہے احتساب کے نام پر دھوکہ ہو رہا ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے انتقام ہیں اپوزیشن میں بیٹھے ارکان اسمبلی کا احتساب ہو رہا ہیں حکومت کیساتھ جتنے چور بیٹھے ہیں ان پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا ہیں ہم ایسے احتسابی عمل کو با لکل نہیں مانتے جوصرف اور صرف انتقام ہوانہوں نے کہاکہ ملک کو ایک ایسی جماعت کی ضرورت ہیں جو ملکی مسائل حقیقی معنوں میں حل کریں اور حقیقت میں مدینہ والی ریاست بنائے پاکستانی پاسپورٹ پر پاکستانی شہری کو اسرائیل جانے کی اجازت پر حکومت پارلیمنٹ کی فلور پر وضاحت کرے انہوں نے حکومت محکمہ واپڈا پر زور دیا کہ فوری طور پر شبقدر میں چاربجلی فیڈرز پر بجلی بحال کرے جن پر گزشتہ دنوں بجلی منقطع کی گئی ہیں امین اور دیانتدار لوگ صرف جماعت اسلامی میں ملینگے پوری قوم ایک انقلاب کی انتظار میں ہیں اور اس انقلاب کا بھر پور جواب جماعتی اسلامی کے کارکنان ہیں انہوں نے تربیتی پروگرام کے شرکاء سے کہا کہ گاؤ ں گاؤں گھر گھر جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...