مولانا حمد اللہ بابا جی کی وفات کا خلا صدیوں میں پر نہیں ہوگا ،عبدالغفورحیدری

مولانا حمد اللہ بابا جی کی وفات کا خلا صدیوں میں پر نہیں ہوگا ،عبدالغفورحیدری

صوابی(بیورورپورٹ) جے یو آئی مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ ایک عالم کی موت پوری عالم کی موت ہے امت مسلمہ کے بزرگ ترین عالم دین مولانا حمداللہ باباجی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں تک پرہونا ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم مظہر العلوم ڈاگء میں باباجی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد تعزیتی ریفرنس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ باباجی کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے وہ پورے امت مسلمہ کے کیلئے استاد علماء اور علم کے سمندرتھے اور ساری زندگی قرآن وسنت کی اشاعت کیلئے وقف کر رکھی تھی پاکستان کے علماء کرام ان کے اس مشن کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے پاکستان میں تحفظ ختم نبوت،ناموس رسالت اور ملین مارچ کے حوالے سے تحریک کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے اتوار 17فروری کو مردان میں ایک بڑا قومی مظاہرہ کیا جائے گا لہذٰا علماء کرام اور کارکنان جمعیت اس ملین مارچ کامیاب بنانے کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کرے۔اس موقع پر انہوں نے باباجی کے صاحبزادہ مہتمم لطف اللہ جان نواسے مولانا اسداللہ مظہری،مولانامحمدہارون حنفی اور قاضی بشیر کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...