شانگلہ ،شاہراہوں سے برف ہٹانے اور دھنسی گاڑیوں کو نکالنے کا کام شروع

شانگلہ ،شاہراہوں سے برف ہٹانے اور دھنسی گاڑیوں کو نکالنے کا کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں جاری برف باری کے دوران شاہراہوں سے برف ہٹانے اور دھنسی گاڑیوں کو نکالنے کی عوامی خدمات بہتر طریقے سے سر انجام دینے کیلئے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد سعید خان وزیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ کی ہدایت پر پولیس جوان شانگلہ ٹاپ اور یخ تنگی ٹاپ سے لیکر تمام شاہراہوں پر ہمہ وقت موجود ہیں تاکہ حالیہ برفباری میں شانگلہ آنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے اور ان کی ہر ممکن مدد کی جا سکے ڈی پی او نے پولیس حکام پر واضح کیا ہے کہ شدید برف باری اور سرد موسم کی وجہ سے سڑکوں پر پڑی برف منجمد ہو جاتی ہے جس پر گاڑیوں کے ڈرائیورز کو دوران سفر سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سڑکوں پر پڑی برف رات کو درجہ حرارت منفی میں گرنے کیوجہ سے برف منجمد ہوکر انتہائی خطرناک ہو جاتی ہے جس سے گاڑیاں پھسل کر گہری کھائیوں میں گرنے کا خطرہ ہوتا ہے اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہونے کا قوی اندیشہ ہوتا ہے اس طرح کے حادثات کی موثر روک تھام کیلئے سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری امجد علی کی زیرنگرانی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ بغیر ٹائر چین والی گاڑی شانگلہ ٹاپ روڈ پر ہرگز نہ چلائی جائے کیونکہ اس سے نہ صرف گاڑی پھسلنے اور حادثات کا خطرہ ہوتا ہے بلکہ دیگر گاڑیوں کیلئے راستہ بند ہونے کا امکان ہوتا ہے درایں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری امجد علی نے ماچاڑ، یخ تنگی ٹاپ، بورڈ اور شانگلہ ٹاپ کا دورہ کیا اور مین سڑک پر برفباری کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا واضح رہے کہ حالیہ برفباری کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ نے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری سے لیکر شانگلہ ٹاپ تک پولیس کی بھاری نفری کو مین سڑک پر تعینات کیا ہے تاکہ وہ برف میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں مدد دے سکیں اور ٹریفک کسی بھی صورت میں بند نہ ہونے پائے رسول شاہ نے کہا کہ پولیس فورس کی بہتر پیشہ وارانہ استعداد کار امن اور سہولت کی ضمانت ہے پولیس افسران اور جوان عوامی خدمات کے اہداف کیلئے جہد مسلسل جاری رکھیں تاکہ عوامی فلاح کے اقدامات خود عوام کو بھی نظر آئیں۔