جندول ،بارش اور برفباری کے بعدسیاحوں کا پہاڑوں کی طرف رخ

جندول ،بارش اور برفباری کے بعدسیاحوں کا پہاڑوں کی طرف رخ

جندول (نمائندہ پاکستان ) سب ڈویژن جندول میں بارش و برفباری کے بعد سیاحوں نے پہاڑی سلسلوں کا رخ کر لیا ، سیاحتی مقامات میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارش و برفباری کے بعد پہاڑی سلسلوں شاہی بنشاہی، درہ مسکینی، ایجاڑہ ٹاپ ،لڑم ٹاپ ،کرشوم میدان و دیگر علاقوں کی جانب سیاحوں نے رخ کر لیا ہے اور سیاح مذکورہ علاقوں میں بہترین موسم اچھے ماحول اور مذکورہ علاقوں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو دوسری جانب سہولیات کے فقدان اور حکومتی بے رخی کی وجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔میڈیاں سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی لوگوں نائب ناظم ویلیج کونسل ثمرباغ سلیم خان ، حاجی حیات اللہ ، عبید الرحمن ،مولاناگل زمین و دیگر کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقوں کے حسن و جمال کے قصے سن کر کثیر تعداد میں سیاح یہاں آتے ہیں مگر روڈ خراب ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے خراب صورت حال ، مارکیٹ کی عدم دستیابی ، رہائش کیلئے مناسب انتظامات ، علاج معالجہ و دیگر ناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سیاح دوبارہ یہاں آنے سے کتراتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت توڑی توجہ دیں تو جندول کا علاقہ بنشاہی شاہی ،درہ مسکینی اور ایجاڑہ اور دور آفتادہ لڑم و کرشوم ٹاپ بہترین سیاحتی مقامات بن سکتے ہیں جہاں سے نہ صرف حکومت کو فائدہ ہوگا بلکہ مقامی بے روزگار لوگوں کیلئے کاروبار کی راہ ہموار ہوکر ان کی زندگیاں بہتر ہو جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...