ہنگو میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائی ،متعدد کو چالان
ہنگو( بیورورپورٹ)محکمہ خوراک ہنگو قصائی،اور مرغی فروشوں کے خلاف کاروائی۔متعدد کو چالان وجرمانے عائد کردی گئی۔کسی کوبھی گرانفروشی کی اجازات نہیں دی جائیگی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین کی بات چیت تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی،اور ڈائریکٹر فوڈ کے پی کے سعادت حسن کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہنگو صلاح الدین خان عملہ کے ہمراہ ہنگو شہر میں دوکانوں پر چھاپے لگائے چھاپوں کے دوران قصائی،اور مرغی فروش سمیت مختلف دوکانوں بیکرز،سبزی فروش کا معائنہ کیا کو نرخنامے کے بر عکس،ناقص صفائی، کم وزن اور دیگر خلاف ورزیوں پر کاروائی کرتے ہوئے متعدد قصائی اور مرغی فروشوں کو موقع پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کر دی گئی۔انہوں نے تاجر برادری بالخصوص قصائی،اور پولٹری فروشوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ صفائی کاخیال رکھیں۔اور گوشت ڈھانپ کر رکھیں اور جالیاں بھی لگائے۔انہوں واضح کیاکہ فوڈ قوانین خلاف ورزی عناصر کو معاف نہیں کیا جائیگا