ملک بھر میں یکجہتی کشمیر سے متعلق آل پارٹیز کانفرنسوں کا انعقاد

ملک بھر میں یکجہتی کشمیر سے متعلق آل پارٹیز کانفرنسوں کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو( نمائندہ خصوصی)تحریک آزادی جموں کشمیرکے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں مختلف شہروں میں آل پارٹیز کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا۔اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے شفیق الرحمان،انجینئر عبدالقدوس سلفی،ابو محمد سلفی،شیراز کیانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے نظریہ پاکستان کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا اور آج بھی جانیں قربان کر کے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں مگرسیاسی جماعتوں کے منشور میں کشمیر شامل نہیں،مقررین نے کہا کہ عالمی دنیا کی کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر خاموشی افسوسناک ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمد قاسم و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اْٹھائیں۔ ملتان علی عمران شاہین،ابو معاذ محمد عمران،سیکرٹری پاور لومز ملتان محمد یوسف رمضان، صدر ہائیکورٹ بار سید اطہر بخاری،ناظم اعلیٰ جماعت اہلحدیث پروفیسر عبدالحمید،جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مولانا محمد ایوب مغل،انصاری موومنٹ کے رہنما ذوالفقار انصاری،ملی مسلم لیگ کے رہنما عبداللہ، مرکزی جمعیت اہلحدیث العالمی کے رہنما قاری عطاء اللہ عزیزی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے انتہائی ناگزیر ہے۔تحریک آزادی جموں کشمیر آج لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس ہو گی اور کراچی میں یکجہتی کشمیر کارواں ہو گا،چار فروری کو مظفر آباد اورحیدر آباد میں کشمیر کانفرنسیں ہوں گی جبکہ 5 فروری کو صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت کراچی،اسلام آباد،ملتان،کوئٹہ،پشاور،فیصل آباد، گوجرانوالہ و دیگر شہروں میں یکجہتی کشمیر کانفرنسیں و سیمینار ہوں گے۔
یکجہتی کشمیر کانفرنسز