رستم میں نامعلوم چور وں نے 2 دکانوں کا صفایا کردیا

رستم میں نامعلوم چور وں نے 2 دکانوں کا صفایا کردیا

رستم(تحصیل رپورٹر) پولیس چوکی چارگلی کے قریب ایک رات میں 2دکانوں کا صفایا ، نامعلوم چور وں نے دس ہزار کا نقصان کے ساتھ دو ہزار نقدی بھی لے اُڑے۔ واقعات کے مطابق رستم شہباز گڑھی روڈ پر چارگلی پولیس چوکی کے قریب سرخڈھیری سٹاپ میں نامعلوم چوروں نے تیز دار کٹر سے دو دکانوں کے تالے توڑکر تقریباً 10ہزار روپے کا سامان ضائع کرکے دو ہزار نقدی بھی لے اُڑے متاثرہ دکانداروں عباس خان اور سالار خان نے رستم میڈیا کلب کے نمائندوں کو بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس چوکی چارگلی میں نامعلوم چوروں کے خلاف روزنامچہ بھی درج کرلیا ہے لیکن پولیس تاحال چوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہورہے ہیں جس کی وجہ سے دیگر دکانداروں میں بھی شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نامعلوم افراد نے اسی سٹاپ پر واقع ماما نرسری فارم کے جھونپڑی کو آگ لگاکر راکھ کردیا ہے لیکن مقامی پولیس نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...