رواں سال ملک میں شدید گرمی پڑیگی ،پاکستان فلڈ کنٹرول

رواں سال ملک میں شدید گرمی پڑیگی ،پاکستان فلڈ کنٹرول

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلڈ کنٹرول کے چیئرمین احمد کمال نے کہاہے کہ رواں سال پاکستان میں شدید گرمی پڑے گی جس کی وجہ سے سیلابوں کا خطرہ زیادہ ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں احمد کمال نے کہا کہ کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں میں شدت آ رہی ہے۔ دنیا بھر کے ممالک یہ اتفاق کرتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے جو کرہ ارض کے نظام کو بڑے پیمانے پر متاثر کر رہی ہے،ہم موسمیاتی تبدیلیوں کی بین الاقوامی کمیٹی سے رابطے میں ہیں، اگر رواں برس اسی شدت کی گرمی پڑی جس شدت کی سردی ہے تو پہاڑوں پر سے بڑی مقدار میں برف پگھل سکتی ہے، اگر چہ پاکستان میں قابل استعمال پانی جمع کرنے کیلئے بنائے گئے دونوں بڑے ڈیم خالی ہیں تاہم اس کے باوجود دریاؤں میں پانی میں غیر معمولی اضافے کے نتیجے میں 2019 ء میں سیلابوں کا خطرہ نسبتاً زیادہ ہے۔

احمد کمال

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...