رستم ،جمعیت کے زیر اہتمام ملین مارچ 17 فروری کو ہوگا

رستم ،جمعیت کے زیر اہتمام ملین مارچ 17 فروری کو ہوگا

رستم(نمائندہ پاکستان)جے یو آئی کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ 17فروری کو کالج چوک مردان میں ہوگا ، اس سلسلے میں جے یو آئی تحصیل مردان کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت مولانا عاقل انصاری اور قاری نیاز علی جامعہ ربانیہ میں منعقد ہوا جس میں انور کمال ، قاضی بشیر ، حافظ انعام اور مولانا محمد عاطف کے علاوہ کثیر تعدا د میں کارکنان نے شرکت کی۔ جے یو آئی تحصیل مردان کے سکرٹری اطلاعات مولانا محمد عاطف نے رستم پریس کلب میں صحافیوں کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں ملین مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی اور ظاہر کیا گیا کہ ملین مارچ میں لاکھوں کی تعد اد میں کارکنان شرکت کرینگے ملین مارچ سے خصوصی خطاب قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کرینگے انہوں نے کہا کہ ملین مارچ کے حوالے سے ہر تحصیل کی سطح پر اجلاس جاری ہے جس میں تحصیل رستم کا اجلاس کل بروز اتوار اختشام الدین کے حجرے میں منعقد ہو گی جس میں ملین مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے ترتیب بنایا جائے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...