ہنگو وزڈم پبلک سکول سے 21سالہ نوجوان کی لاش بر آمد

ہنگو وزڈم پبلک سکول سے 21سالہ نوجوان کی لاش بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو وزڈم پبلک سکول سے 21سالہ نوجوان کی لاش بر آمد ۔ حضرت بلال ولد عظمت سکنہ علی آباد کی پر اسرار طورپر وزڈم پبلک سکول میں ہلاکت معمہ بن گیا ۔ پولیس لاش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی ۔ پو لیس کے مطا بق کہ ہنگو محلہ مسلم آباد چار باگ روڈ پر واقع ایک نجی تعلیمی ادارے وزڈم پبلک سکول سے 21سالہ نوجوان حضرت بلال کی لاش بر آمد ہوئی جبکہ پو لیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پو لیس نے نو جوان کی پر اسرار ہلاکت کے معائنے کی ابتدائی تحقیقات کر دی ۔