ماضی میں دستوگریبان پیپلزپارٹی اور مسلم لیک (ن) نے مک مکا کرلیا ، شاہ محمود قریشی

ماضی میں دستوگریبان پیپلزپارٹی اور مسلم لیک (ن) نے مک مکا کرلیا ، شاہ محمود ...

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیصلہ کن قوت صرف اور صرف عوام ہیں اور وہ فیصلہ کرچکے ہیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل تک پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ باہم دست و گریبان تھے، آج دونوں مک مکا کربیٹھے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈیل اگر ہوئی ہے تو پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان ہوئی ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت، آئین اور اٹھارہویں ترمیم کو کوئی خطرہ نہیں، اٹھارہویں ترمیم پر سیاسی جماعتیں غیر ضروری واویلا کررہی ہیں۔حج پالیسی سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی فریضہ حج ادا کرسکیں، چاہتے ہیں کہ عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔شاہ محمود قریشی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی پی اور (ن) لیگ کے رہنماؤں پر مقدمے ہمارے دور میں نہیں بنے۔

شاہ محمود

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...