ٹانک ،سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر امتیاز حسین کی پریس کلب کے صدر کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت

ٹانک ،سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر امتیاز حسین کی پریس کلب کے صدر کی ہمشیرہ ...

ٹانک(نمائندہ خصوصی)سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر امتیاز حسین کی پریس کلب ٹانک آمد پریس کلب کے صدر آوردین محسود کی ہمیشرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی ہفتہ کے روز سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر امتیاز حسین نے پریس کلب کا دورہ کیا پریس کلب آمد کے موقع پر پریس کلب کے صدر آوردین محسود، سینئر صحافی جاوید آرائیں اورنور عالم محسود نے ان کو خوش آمدید کہا اس موقع پر انہوں نے پریس کلب کے صدر آوردین محسود کی ہمیشرہ کی وفات پر ان کے ساتھ فاتحہ خوانی کی جبکہ مرحومہ کے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لئے خصوصی دعا کی فاتحہ خوانی کے موقع پر لدھا پریس کلب کے صدر عرفان الدین برکی، رضوان بلوچ،زعفران میانی، احسان بیٹنی ،شاہ جہان ٹیپو،رؤف محسود اور دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...