جسٹس محمد قاسم خان پنجاب بھر کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے نگران جج مقرر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان کوصوبے بھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کا نگران جج مقررکردیاگیاہے ،فاضل جج انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کے ججوں کی کارکردگی کا جائزہ لے سکیں گے،فاضل جج انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے ،اجلاسوں میں دہشت گردی عدالتوں کے ججز،ایڈووکیٹ (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
جنرل پنجاب،سیکرٹری پراسیکیوشن ،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اوردیگر محکموں کے حکام بھی شرکت کرتے ہیں،اجلاسوں میں متعلقہ محکموں کے سربراہان کارکردگی رپورٹس بھی پیش کی جاتی ہے ۔
جسٹس محمد قاسم خان