ایڈیشنل سیشن ججز کی خالی آسامیوں کیلئے ہونیوالے تحریری امتحان ملتوی

ایڈیشنل سیشن ججز کی خالی آسامیوں کیلئے ہونیوالے تحریری امتحان ملتوی

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے زیر انتظام ایڈیشنل سیشن ججز کی خالی اسامیوں کے لئے 7فروری کوہونے والے تحریری امتحان ملتوی کر دیئے گئے،اب یہ امتحان 4 اپریل سے شروع ہوں گے ،لاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے ممبران نے بار کے سالانہ انتخابات کے پیش نظر مذکورہ امتحانات ملتوی کرنے کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان کو درخواست دی تھی،چیف جسٹس نے عدالت عالیہ کی ایگزامینیشن کمیٹی کی مشاورت سے امتحانات کی نئی تاریخ کی منظوری دی ہے، مزید برآں ایگزامینیشن کمیٹی نے نامکمل درخواستیں جمع کروانے والے امیدواروں کو ضروری کاغذات کی فراہمی کے لئے مزید ایک ہفتہ کی مہلت بھی دے دی ہے ،بصورت دیگر نامکمل درخواستیں جمع کروانے والے امیدواروں کو امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...