مصری سکیو رٹی وفد کا غزہ کا دورہ

مصری سکیو رٹی وفد کا غزہ کا دورہ

غزہ (صباح نیوز)مصر کا ایک اعلی سطح کے سیکیورٹی وفد فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں پہنچا جہاں وفد نے فلسطینی سیاسی قیادت کے ساتھ بات چیت کی ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصری وفد بیت حانون گزرگاہ سے غزہ داخل ہوا جہاں وفد نے فلسطینی قیادت سے بات چیت کی۔وفد میں مصری انٹیلی جنس کے فلسطین کے امور کے انچارج میجر جنرل عبدالخالق اور دیگر عہدیدار شامل ہیں۔مصری وفد نے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی قیادت سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ قبل ازیں مصری وفد نے 10 اور 11 جنوری 2019 کو غزہ کا دورہ کیا تھا۔

مزید : علاقائی


loading...