ایک ہی سکول میں میاں بیوی کی ملازمت پر پابندی کا نوٹیفیکیشن کالعدم

ایک ہی سکول میں میاں بیوی کی ملازمت پر پابندی کا نوٹیفیکیشن کالعدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے ایک ہی سکول میں میاں بیوی کی ملازمت پر پابندی سے متعلق پنجاب ورکرز ویلفیئربورڈ کانوٹیفکیشن کالعدم قراردے دیا۔عدالت نے اس سلسلے میں دائرشبانہ نزاکت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اپناتحریری فیصلہ جاری کردیا، 5صفحات پر مشتمل اس فیصلے میں قراردیاگیاہے کہ پنجاب ورکرز ویلفیئربورڈ کا شوہر اور بیوی کو ایک ہی سکول میں ملازمت سے روکنے کا نوٹیفکیشن غیرمنطقی ہے، میاں بیوی کے ایک ہی سکول میں ملازمت پر پابندی کانوٹیفکیشن شفافیت کے خلاف ہے، ورکرز ویلفیئر بورڈکی جانب سے میاں بیوی کے ایک ہی سکول میں ملازمت کرنے کے نقصانات سے عدالت کو آگاہ نہیں کیا گیا، ایک ہی سکول میں میاں بیوی،بہن بھائی، والد کے تعیات ہونے سے اجارہ داری قائم نہیں ہوتی، فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ ایسا نوٹیفیکیشن سکولز کے سربراہان کی انتظامی امور سے متعلق نااہلی کو ظاہر کرتا ہے، ادارے میں ایسا ماحول ہونا چاہیے کہ ملازم اپنی استطاعت سے بڑھ کرکام کرے، ورکرزویلفیئربورڈ نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی ویڈ لاک پالیسی کو بھی نظرانداز کیا ہے۔ ورکرزویلفیئربورڈ نے 3جولائی 2017ء کو ایک ہی سکول میں میاں بیوی کے ملازمت پر پابندی عائر کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھاجسے درخواست گزارشبانہ نزاکت نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھاتھا۔
نوٹیفیکیشن کالعدم

مزید :

صفحہ آخر -