ایم ایس پتوکی معطل،اوکاڑہ میں موبائل ہسپتال فعال کرنے کا حکم

ایم ایس پتوکی معطل،اوکاڑہ میں موبائل ہسپتال فعال کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے غیر حاضری پرایم ایس پتوکی ہسپتال ڈاکٹرافضل بشیرکومعطل کردیا، ضلع اوکاڑہ میں موبائل ہسپتال فوری فعال کرنے کا حکم دیا ہے۔صوبائی وزیرصحت نے پتوکی ہسپتال اور ڈی ایچ کیو اوکاڑہ میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورہ کیا،مختلف شعبہ جات میں مریضوں کی عیادت کی اورلواحقین سے دی جانے والی سہولیات کے بارے دریافت کیا۔ ایمرجنسی ، لیبر روم ، سرجیکل وارڈ ، آپریشن تھیٹر اور پناہ گاہ کا دورہ کرکے طبی سہولیات او ر صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن ،ایم ایس رائے نیاز ، ڈی سی مریم خان ، سی ای او ڈاکٹر عبدلمجید اور چوہدری طارق ارشاد بھی موقع پر موجود تھے ،، صوبائی وزیر صحت نے کہا صوبہ بھر کے ہسپتالو ں میں مریضوں کو معیاری طبی سروس دینے کیلئے جلد خالی سیٹوں پر ڈاکٹرز کی تعیناتی کردی جائے گی،وزیراعظم کی ہیلتھ دوست پالیسی کے تحت شعبہ صحت کیلئے چارارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں،پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ،تمام ہسپتالو ں میں مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایاجائے ، ہیلتھ پالیسی کے تحت پنجاب کے 36 اضلاع میں ہیلتھ کارڈز کے ذریعے ساڑھے تین لاکھ روپے تک کے مفت علاج معالجہ کی سہولت دی جائے گی ۔
یاسمین راشد

Back

مزید :

صفحہ آخر -