2019 جشن بہار ایونینگ گالا میں نئی اور جدید ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال

2019 جشن بہار ایونینگ گالا میں نئی اور جدید ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے جشن بہار کی مناسبت سے چین کے قومی ٹیلی ویڑن کے زیر اہتمام ایونینگ گالا گزشتہ تیس سال سیتسلسل کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے جو جشن بہار کی ایک لازمی روایت بھی بن چکا ہے۔ ہرسال کے ایونینگ گالا میں لوگ نہ صرف رنگا رنگ پروگرامز سے لطف انداز ہو تے ہیں بلکہ ان میں نئی ٹیکنالوجی کا بھی بھر پور استعمال کیا جاتاہے۔دو ہزار انیس ایونینگ گالا چائنا میڈیا گروپ کی تشکیل کے بعد پہلا گالا ہے جس میں فور کے ،فا ئیو پوائنٹ ون چینل سراونڈ ساونڈ ، اورفائیو جی سمیت دیگر نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

اطالاعات کے مطابق2019جشن بہار ایونینگ گالا میں وی آر،اے آر اور اے آئی سمیت دیگر شعبوں میں بھی جدت کاری کا استعمال کیا جائے گا۔علاوہ ازیں ویڈیوزاور فوٹوگرافی کے لیے ڈرونز سمیت دیگر جدید آلات بھی استعمال کیے جائیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...