کھوکھر برادران کیخلاف زمینوں پر قبضوں سے متعلق از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

کھوکھر برادران کیخلاف زمینوں پر قبضوں سے متعلق از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنما ؤں کھوکھر برادران کے خلاف زمینوں پر قبضوں سے متعلق از خود نوٹس کیس سماعت کے لئے مقررکردیاگیاہے ،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مسٹر جسٹس عمر عطا ء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 4فروری کو اس کیس کی سماعت کرے گا،اس کیس میں سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن رپورٹ کی سفارشات منظور کرکے کارروائی کا حکم دے رکھا ہے تاہم اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے عمل درآمد رپورٹ جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے افضل کھوکھراور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر پر شہریوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے کا الزام ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -