سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی بیٹی فاطمہ علی کی رسم قل ادا

سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی بیٹی فاطمہ علی کی رسم قل ادا

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی بیٹی فاطمہ علی کی رسم قل اداکی گئی ۔رسم قل میں چیف جسٹس پاکستان مسٹرجسٹس آصف سعید خان کھوسہ سمیت دیگر جج صاحبان ،وکلاء اورسینئرصوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے علاوہ دیگر شخصیات نے شرکت کی۔گزشتہ روزمعروف شیف مرحومہ فاطمہ علی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و دعا کا اہتمام ایچ ٹو بلاک گلبرگ میں کیاگیا،جس میں سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید ،جسٹس عمر عطاء بندیال ، جسٹس اعجازِ الاحسن ، سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبرنقوی ، جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس شاہد مبین، جسٹس عاصم حفیظ ،سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی ،سابق چیف جسٹس سید زاہد حسین ، اعتزاز احسن ، خواجہ حارث،بیرسٹر احمد پرویز ملک ،سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم، سابق اٹارنی جنرل سلمان بٹ ، سید مرتضیٰ نقوی ایڈووکیٹ، سابق صوبائی وزیر زعیم قادری ، سابق ایم این اے ہارون اختر ، سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر، چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی ہائیکورٹ بار حسیب اللہ خان ، سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو، سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عظیم ملک ، ملک اویس خالد ، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار انور کمال ، سلیمان اکرم راجہ ، سابق ایڈووکیٹ جنرل نوید رسول مرزا،سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوار الحق،جسٹس ریٹائرڈ ثائر علی ،سابق پراسیکیوٹر جنرل نیب وقاص قدیر ڈار ،پیپلز پارٹی کے راہنماء مصباح الرحمن ،جسٹس ریٹائرڈ ناصر سعید شیخ ،،ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ اعجاز احمد گورائیہ ،تنویر احمد چشتی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

رسم قل

مزید : صفحہ آخر


loading...