روس کابھی میزائل معاہدہ معطل کرنے کا اعلان

روس کابھی میزائل معاہدہ معطل کرنے کا اعلان

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک )روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی امریکہ کے فیصلے کے فوری بعد ردعمل دیتے ہوئے دہائیوں پہلے سرد جنگ کے دوران کیے گئے میزائل معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے حوالے سے کہاہمارے امریکی شراکت داروں نے اعلان کیا ہے وہ معاہدے کو معطل کررہے ہیں اور ہم بھی اپنی طرف سے معطل کرنے کا اعلان کرتے ہیں ’۔پیوٹن نے وزیرخارجہ سرگئی لاروف اور سرگئی شوئیگو سے ملاقات کے دوران کہا روس بھی امریکہ کیساتھ اسلحے کی تخفیف کیلئے مزید مذاکرات کی کوشش نہیں کرے گا۔ہم اس وقت تک انتظار کریں گے جب تک ہمارے حصہ دار کے رویے میں اہم موضوع پر ہمارے ساتھ مساوی اور معنی خیز مذاکرات کیلئے پختگی نہیں آتی،جبکہ وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا امریکہ خود کئی برسوں سے معاہدے کی خلاف کررہا ہے،روس نے سفارتی مذاکرات کے کئی مواقع پر معاہدے کو بچانے کیلئے تمام تر کوششیں کیں۔

روس اعلان

مزید : صفحہ آخر


loading...