سوڈان میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ، پولیس کا آنسوگیس کا استعمال

سوڈان میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ، پولیس کا آنسوگیس کا استعمال

خرطوم (این این آئی)افریقی ملک سوڈان میں نیل اور خرطوم جیسے بڑے شہروں میں بڑے احتجاجی مظاہرے کیے گئے ، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی طرف سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ادھر انسانی حقوق کے گروپوں نے کہاہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے ان احتجاجی مظاہروں کے دوران پینتالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ حکومت نے ان ہلاکتوں کی تعداد تیس بتائی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق معاشی بحران اور افراط زر کے خلاف ہونے والے یہ مظاہرے تقریبا روزانہ کی بنیادوں پر ہو رہے ہیں، مظاہرین صدر عمر البشیر کے تیس سالہ اقتدار کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں، انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق گزشتہ چھ ماہ سے ان احتجاجی مظاہروں کے دوران پینتالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ حکومت ان ہلاکتوں کی تعداد تیس بتاتی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...