برازیل،ڈیم حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد118ہوگئی

برازیل،ڈیم حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد118ہوگئی

جکارتہ(آئی این پی/شِنہوا)برازیل میں ڈیم ٹوٹنے کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد118تک پہنچ گئی ہے اور اس المناک حادثے میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد250سے زائد ہے۔برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں واقعریاست میناس جیریاس کے امدادی ادارے کی جانب سے گذشتہ روز جاری کی گئی اطلاعات کے مطابق حادثے میں118افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے،جن میں 42افراد کی شناخت کی جا چکی ہے ۔اس وقت کم از کم 250افراد بدستور لاپتہ ہیں۔برازیل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈیم ٹوٹنے کے واقعے سے متعلق5ذمہ دار افراد جنہیں گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا کیخلاف تحقیقات جاری ہے ان میں سے3افراد"ویل آف برازیل"نامی کمپنی کے اعلی عہدیدار ہیں اور2افراد اسی کمپنی کی سیکورٹی کے نگران انجینئرز ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والا ڈیم"ویل آف برازیل"نامی کمپنی کی ملکیت تھا۔ڈیم ٹوٹنے کا یہ واقعہ گذشتہ دنوں پیش آیا۔ہلاک اور لاپتہ ہونے والوں میں مقامی افراد اورمذکورہ کمپنی کیزیرنگرانی لوہے کی کان میں کام کرنے والے کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

مزید : علاقائی


loading...