خاتون پاکستانی سفیر اور ایرانی صدر کی ملاقات، اسناد تقرری پیش کیں

خاتون پاکستانی سفیر اور ایرانی صدر کی ملاقات، اسناد تقرری پیش کیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(آن لائن) اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کی نئی تعینات ہونے والی خاتون سفیر 'رفعت مسعود' نے ہفتہ کے روز ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کو اپنی اسناد تقرری کی پیش کی ۔رفعت مسعود پہلی پاکستانی خاتون سفارتکار ہیں جو گزشتہ سات مہینوں سے پہلے بطور سفیر ایران میں تعینات ہوئی ہیں۔رفعت مسعود سے پہلے عاصف دورانی ایران میں پاکستان کے سفیر تھے۔ رفعت مسعود ان ماہر سفارتکاروں میں شمار ہوتی ہیں جنہیں فارسی زبان پر بھی گرفت ہے۔نئی پاکستانی سفیر اس سے پہلے ناروے میں بحیثیت سفیر پاکستان فرائض سرنجام دے چکی ہیں اور اس کے علاوہ برطانیہ، جرمنی، ترکی اور فرانس میں بھی تعینات رہی ہیں.۔
پاکستانی سفیر

مزید :

صفحہ آخر -