غزہ ایک بڑے انسانی المیے کی طرف بڑھ رہا ہے ، اقوام متحدہ

غزہ ایک بڑے انسانی المیے کی طرف بڑھ رہا ہے ، اقوام متحدہ

برسلز(صباح نیوز) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کا محصور علاقہ غزہ ایک بڑے انسانی المیے کی طرف بڑھ رہا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے غزہ کی پٹی کے محصورین کے لیے 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی ادارے نے کہا کہ رواں سال کے دوران غزہ کے محصورین کے لیے ان کی زندگیاں بچانے کے لیے 2019 کے دوران 15کروڑ ڈالر کی امداد درکار ہوگی۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ کا علاقہ ایک بڑے انسانی المیے کا سامنا کررہا ہے اور آنے والے دونوں میں یہ انسانی المیہ اور بھی زیادہ خوفناک شکل اختیار کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں 30 مارچ 2018 سے جاری مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے تشدد کا استعمال کر کے ہزاروں فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ ان ہزاروں زخمیوں کے علاج کے لیے غزہ کے ہسپتا لوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہے۔

مزید : علاقائی


loading...