خواجہ برادران سے ملاقات کیلئے ہفتے کا دن مقرر

خواجہ برادران سے ملاقات کیلئے ہفتے کا دن مقرر

لاہور( این این آئی)جیل حکام نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے چھوٹے بھائی رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات کیلئے ہفتے کا دن مقرر کر دیا ۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ روز سماعت کرتے ہوئے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...