لیبیا میں داعش کا سینئر رہنما گرفتار
تریپولی(آئی این پی/شِنہوا)لیبیا کی سیکیورٹی فورسز نے داعش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اس کے ایک سینئر رہنما خلیفہ برق کو گرفتار کرلیا۔اس کی گرفتاری سرتے شہر سے ان کے گھر سے عمل میں آئی ۔یہ آپریشن انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری کاروائی کی اور سرتے میں داعش کے بانی کو گرفتار کرلیا۔سرتے تریپولی سے 450کلومیٹر مشرق میں واقع ہے یہاں داعش اور سرکاری فوجوں میں اکثر جھڑپیں جاری رہتی ہیں۔