ڈیمز فنڈز ، 31جنوری تک 9ارب 60کروڑ29لاکھ روپے جمع ہو ئے

ڈیمز فنڈز ، 31جنوری تک 9ارب 60کروڑ29لاکھ روپے جمع ہو ئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی )ڈیمز فنڈز میں 31جنوری 2019تک 9ارب، 60کروڑ29لاکھ روپے جمع ہو ئے ،بیرون ملک سے سب سے زیادہ عطیات امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے جمع ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ڈیمز فنڈز میں عطیات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ 31جنوری 2019تک 9 ارب، 60کروڑ،29لاکھ روپے جمع ہو گئے۔ ڈیمز فنڈ میں عطیات بھیجنے والوں میں بھارت، افغانستان اور چین سے پاکستانی شامل ہیں۔بھارت سے 40 ہزار360، افغانستان سے 1لاکھ 27 ہزار جبکہ چین سے 2 لاکھ 3 ہزار 595 روپے ڈیم فنڈ میں آئے۔ امریکہ سے 46 کروڑ5 لاکھ 99 ہزارسے زائد، برطانیہ 35 کروڑ 12 لاکھ 70ہزار، سعودی عرب سے 10 کروڑ 46 لاکھ جبکہ یو اے ای سے 6 کروڑ 81 لاکھ روپے سے زائد رقم ڈیمزفنڈ میں آئی ۔ پاکستان میں شہریوں کی جانب سے ڈیم فنڈ میں مجموعی طور پر 8 ارب 23 کروڑ55 لاکھ 68608 روپے جمع کروائے گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -