فیس بْک نے ایران سے منسلک تقریباً آٹھ سو جعلی اکاؤنٹس بند کر دئیے

فیس بْک نے ایران سے منسلک تقریباً آٹھ سو جعلی اکاؤنٹس بند کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی)فیس بْک کمپنی نے کہا ہے کہ ایران سے منسلک ایسے 783 اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے، جو فرضی ناموں پر بنائے گئے تھے۔ ان میں مخصوص صفحات اور گروپس کے اکاؤنٹ بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بْک ادارے نے جعلی اکاؤنٹ سازی کو ایک منظم غیر مسلمہ رویہ قرار دیا ہے۔ اس اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ ان اکاؤنٹس کی بندش میں ٹویٹر کی تفتیش نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ یہ امر اہم ہے کہ فیس بْک نے حال ہی میں میانمار، بنگلہ دیش اور روس کے ایسے ہی جعلی گروپوں کے بنائے گئے مختلف اکاؤنٹس کو بند کر دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -