ڈکیتی چوری کی واردایتں ، شہری لاکھوں کے مال وزر محروم

ڈکیتی چوری کی واردایتں ، شہری لاکھوں کے مال وزر محروم

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات ،موبائل فون،کاروں و موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اقبال ٹا ؤ ن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر جمیل کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر3لاکھ 25ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے،نجر وال میں میں ڈاکو گھر میں گھس کر با بر اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر2لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ فیصل ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے عر فا ن اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ روپے 90 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات ،ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈاکوؤں جبر یل اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2 لاکھ 60ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، شیر ا کوٹ کے علاقے ڈاکوؤں نے عبا س اور فیملی سے 1لاکھ 75 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،شا د با غ میں ڈاکوؤں نے فر یا د اور فیملی سے1لا کھ 20 ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ کے ملت پا رک علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پرمظہرسے90ہزار اور موبائل فون،بر کی سے ڈاکویا سین سے80ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرارہوگئے جبکہ ما ڈل ٹاؤن اورسند رسے گاڑیاں اوراچھرا ،مزنگ ،مصر ی شا ہ ،شا لیما راورمستی گیٹ کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی


loading...