صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی وارداتیں روکنے کا منصوبہ تیار

صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی وارداتیں روکنے کا منصوبہ تیار

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی وارداتیں روکنے کا منصوبہ تیار، چار سو اہلکاروں کو ڈولفن فورس کی طرز پر تربیت دینیکا فیصلہ کرلیا گیا۔ ٹریننگ کے بعد اہلکاروں کو دو سو بیٹس میں تعینات کیا جائے گا۔ جرائم کی روک تھام کے لئے حکمت عملی تیار۔لاہور پولیس کے 400 اہلکاروں کو ڈولفن فورس کی طرز پر ٹریننگ کروانے کا فیصلہ۔ ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد اہلکاروں کو 200 بیٹس میں تعینات کیا جائے گا۔ ڈولفن فورس کے گشت سے محروم علاقوں میں بھی اہلکاروں کو ڈیوٹیاں دی جائیں گی۔ اہلکار ایس پی ڈولفن فورس کے ماتحت کام کریں گے۔ 200 ون ٹو فائیو موٹر سائیکلیں بھی دی جائیں گی۔ شہر کے تھانوں میں کھڑی محافظ اہلکاروں کی موٹر سائیکلوں کو مرمت کروایا جا رہا ہے۔

موٹر سائیکلوں کو ٹریکر بھی لگائے جائیں گے تاکہ ان اہلکاروں کے گشت کو مانیٹر کیا جا سکے۔

مزید : علاقائی


loading...