چیمبرز الاٹمنٹ معاملہ ، وکلاء اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ

چیمبرز الاٹمنٹ معاملہ ، وکلاء اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل کمپلیکس میں چیمبرز کی الاٹمنٹ کے معاملہ پر وکلا ء نے سیشن جج لاہور کے چیمبر کے باہر احتجاج کیا،وکلاء نے الاٹ کئے گئے چیمبرز اور کمروں کو دوبارہ الاٹ کرنے کے فیصلہ کے مذمت کی، وکلاء نے لاہور بار کی قیادت کے خلاف بھی نعرے بازی کی ، وکلا ء نے سیشن جج لاہور سے مثبت کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیاہے۔جوڈیشل کمپلیکس میں چیمبرز الاٹمنٹ سے متعلق وکلاء اتحاد کے ارکان نے سیشن جج لاہور خالد نواز کے چیمبر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،وکلاء نے سیشن جج لاہور سے مطالبہ کیا کہ وکلاء کی الامنٹ منسوخ کرنا سازش ہے ،جن وکلاء کو کمرے اور چیمبرز الاٹ ہو چکے ہیں ان کو پریشان کیا جا رہا ہے۔

،وکلاء کا کہنا تھا کہ وہ جوڈیشل کمپلیکس میں دوبارہ الاٹمنٹ کے فیصلے کو نہیں مانتے ،وکلاء نے صدر لاہور بار عاصم چیمہ کے خلاف بھی نعرہ بازی کی ،ان کا کہنا تھا کہ لاہور بار کی سابقہ کابینہ نے وکلاء کو کمرے الاٹ کئے ،اب نئی کابینہ اپنے من پسند وکلاء کو نوازناچاہتی ہے ،دوبارہ الاٹمنٹ کرانے کا فیصلہ وکلاء کو تقسیم کرنے کی سازش ہے ، وکلاء نے سیشن جج لاہور سے مطالبہ کیا کہ وہ چیمبرز الاٹمنٹ کے معاملے میں مثبت کردار ادا کریں اوروکلاء کے مفادات کا تحفظ کریں۔

مزید : علاقائی


loading...