غازی آباد ، گھر کے باہر کھڑی شہری کی نئی موٹر سائیکل چوری

غازی آباد ، گھر کے باہر کھڑی شہری کی نئی موٹر سائیکل چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد کے علاقہ سے چور ایک اور نئی موٹر سائیکل اڑا لے گئے ، پہلے بھی اس علاقے سے اب تک درجنوں موڑسائیکلیں چوری ہوچکی ہیں مقامی لو گوں کے مطابق پو لیس کی پٹرولنگ نہ ہو نے کے برابر ہے اورپولیس چوری ہو نیوالی موٹر سائیکلوں کے کئی کئی ماہ مقد مات ہی درج نہیں کر تی ۔گزشتہ روزغازی آباد آبشار گلی مکان نمبر2تاج باغ کے رہا ئشی رانا شاہد کے گھر کے باہر سے نئی بغیر نمبری موٹر سائیکل 125سر شام چور لے گئے ، راناشاہد کے مطابق وہ اپنی موٹر سائیکل کھڑی کر کے قریب واقع ایک دکان پر گیا واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب پاکر اس نے فوری پولیس کو اطلاع کردی اور تھانے میں درخواست بھی دی ہے تاہم پولیس نے ابھی مقدمہ درج نہیں کیا،رانا شاہدنے سی سی پی او لا ہور اور ڈی آئی جی آپریشن سے اس علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور اپنی چوری ہونیوالی موٹر سائیکل کا فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...