سانحات کی روک تھام کیلئے پولیس ریفارمز ضروری،طاہر القادی
لاہو( نمائندہ خصوصی) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن اور ساہیوال جیسے سانحات کی روک تھام کیلئے پولیس ریفارمز ضروری ہیں،پنجاب پولیس پر طویل عرصہ مالی مفادات رکھنے والے خاندان اور حکمرانوں کا تسلط رہا ہے، جس کی وجہ سے پنجاب پولیس ایک انسٹیٹیوشن سے زیادہ ایک پرائیویٹ ملیشیا کے طور پر کام کرنے کی عادی بن چکی ، پنجاب پولیس اگر عوام کے جان و مال کے تحفظ کا پروفیشنل ادارہ ہوتا تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا،نو آبادیاتی انتظامی کلچر پر مشتمل پولیس کے نظام کو تبدیل نہ کیا گیا تو پھر کسی کی بھی جان ،مال اور عزت محفوظ نہیں رہے گی، اکثر واقعات میں انسانیت کے خلاف جرائم میں پولیس اور حکمران اکٹھے ہو جاتے ہیں ، سانحہ ماڈل ٹاؤن اس کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے، جب تک سابق حکمران اقتدار میں رہے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے مظلوم ورثاء کی کہیں کوئی شنوائی نہ ہوئی، وہ گزشتہ روز سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کررہے تھے، دریں اثناء سربراہ عوامی تحریک نے سینیٹر رحمن ملک کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
طاہر القادی