سیشن عدالت،تہرے قتل کے مقدمہمیں ملوث 2ملزم بری

سیشن عدالت،تہرے قتل کے مقدمہمیں ملوث 2ملزم بری

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 3خواتین کے قتل میں ملوث2ملزموں کو بری کردیا،ایڈیشنل سیشن جج سید فیض الحسن نے مذکورہ بالافیصلہ سنایا ہے ۔ملزم شہزاد اور آصف کیخلاف 2014 ء میں تھانہ ٹاؤن شپ پولیس نے تہرے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا،واضح رہے کہ مقدمہ کا ایک ہی گواہ تھا جوکہ فوت ہو گیاتھا جس کی بناء پر عدالت نے وکلاء کی بحث سننے کے بعد ملزموں کو بری کرنے کاحکم دیاہے ۔عدالتی فیصلے کے بعد مقتولین کے ورثاء کا کہنا تھا کہ اب قتل ہونے والی خاتون اور اس کو دو بیٹیوں کو کبھی انصاف نہیں ملے گا ،مقدمہ کا ایک گواہ تھا وہ بھی فوت ہوگیاجس کے ساتھ ہی انصاف کی امید بھی مر گئی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...