آ ئی جی پولیس کاشکایات سیل میں آنے والی شکایات پر فوری ازالہ کا حکم

آ ئی جی پولیس کاشکایات سیل میں آنے والی شکایات پر فوری ازالہ کا حکم

لاہور(کر ائم رپو رٹر)آئی جی پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے پنجاب پولیس کے شکایات سیل میں آنے والی شکایات پر فوری ردعمل کا حکم دیتے ہوئے پولیس افسران کو وارننگ جاری کی ہے کہ اگر عوامی شکایات کا فوری طور پر ازالہ نہ کیا گیا تو ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آئی جی پولیس پنجاب نے اپنے اس تحفظ کا اظہار کیا ہے کہ شکایات سیل میں بھیجی جانے والی شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا جا رہا۔

اس سلسلے میں آئی جی پولیس پنجاب نے ماتحت افسران سے دو روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ محکمہ پولیس کے ساتھ ساتھ پاور ڈویڑن سمیت دیگر سرکاری محکمہ جات بھی متحرک ہو گئے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...