ایس پی ٹریفک صدرکا ٹریفک سیکٹرز اور ڈرائیونگ لائسنسنگ بوتھ کا دورہ

ایس پی ٹریفک صدرکا ٹریفک سیکٹرز اور ڈرائیونگ لائسنسنگ بوتھ کا دورہ

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سردار آصف خاں نے مختلف ٹریفک سیکٹرز اور ڈرائیونگ لائسنسنگ بوتھ کا وزٹ کیا۔انہوں نے لائسنسنگ بوتھ پیر مکی ،ٹاؤن ہال،ریلوے اسٹیشن سمیت مختلف ٹریفک سیکٹرز کاوزٹ کیا ،وزٹ کے دوران انہوں نے شہریوں سے ڈرائیونگ لائسنسنگ عملہ کے رویے اور طریقہ کار بارے استفسار کیا۔

،جس پر شہریوں نے سٹی ٹریفک پولیس کے اقدامات کو سراہا،بعدازاں انہوں نے لائسنسنگ عملہ کو بریفنگ دیتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی اہلکار شہریوں سے نارواسلوک نہ رکھے،شکایت پر ایسے عناصر کو نشان عبرت بنایا جائیگا۔

،سردارآصف نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا مقصد شہریوں کو سروس فراہم کر نا ہے ،ہمیں شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنی چاہیے ۔

سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے تمام وسائل بھروئے کار لا رہی ہے۔سٹی ٹریفک پولیس میں اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے،کسی بھی شہری کو ملنے کیلئے کسی بھی سٹاف سے ٹائم لینے کی ضرورت نہیں۔میرے آفس کے دوازے ہمیشہ کیلئے کھلے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...